سونے پر سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دینے کا ریاکٹ بے نقاب

   

سافٹ ویر ملازم گرفتار، سائبرآباد اکنامک ایفنس ونگ کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) سونے پر سرمایہ کاری کے نام سے دھوکہ دینے والے ایک ریاکٹ کا پولیس نے پردہ فاش کردیا۔ سائبرآباد اکنامک ایفنس ونگ نے 40 سالہ گنٹہ سریدھر کو گرفتار کرلیا جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم ہے۔ سریدھر نے اپنے ساتھیوں اور ساتھ کام کرنے والوں کو سونے پر سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور زائد منافع کا لالچ دیکر انہیں مختلف اسکیمات سے واقف کروایا۔ سریدھر پر 6 کروڑ 12 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ مارکٹ میں سونے کی بڑھتی قیمت اور کبھی نقصان نہ ہونے کی باتیں بتائیں اور سونے کے علاوہ اراضی پر سرمایہ کی ترغیب دیکر ان سے بھاری سرمایہ حاصل کیا اور دھوکہ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ سریدھر مادھاپور کی ایک ڈیجیٹل کمپنی میں گذشتہ 12 سال سے ملازمت کرتا ہے جس نے ساتھی ملازمین اور ان کے افراد خاندان کا بھروسہ حاصل کیا اور تقریباً 13 افراد اس کے متاثرین ہیں۔ پولیس نے سریدھر کو گرفتار کرلیا۔ع