سونے کی اسمگلنگ کیس … ملزمین کی 25 کروڑ مالیتی املاک قرق

   

حیدرآباد ۔ یکم / ستمبر (سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سونے کی اسمگلنگ معاملہ میں شہر سے تعلق رکھنے والے جیولر سنجے اگروال اور رادھیکا اگروال اور دیگر افراد خاندان کے 25 کروڑ مالیتی املاک کو قرق کرلیا ۔ 54 کیلو سونے کو ای ڈی حکام نے کولکتہ میں ضبط کرلیا جبکہ اس کیس کی تحقیقات کررہی ڈائرکٹوریٹ ریونیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) نے سونے کی اسمگلنگ کے سلسلہ میں کیس درج کیا تھا اور سابق میں ای ڈی نے پریتم کمار اگروال کو گرفتار بھی کیا تھا ۔ بیرونی ممالک سے ڈیوٹی فری سونا حاصل کرتے ہوئے اس کی اسمگلنگ کی جارہی تھی اور اس کو غیرمجاز طور پر ہندوستان منتقل کیا جارہا تھا ۔ B