سونے کی قیمت پھر سے 40 ہزار سے متجاوز

,

   

نئی دہلی 3ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے صرافہ بازار میں سونا آج 595 روپے کی چھلانگ لگا کر 40،195 روپے فی دس گرام تک پہنچ گیا۔سونے کی یہ 29 اگست کے بعد بلندترین سطح ہے ۔ گزشتہ 29 اگست کو یہ40،220 روپے فی دس گرام ریکارڈ سطح پر رہا تھا۔ تاہم، اس کے بعد مسلسل تین دن اس کی قیمت میں گراوٹ رہی تھی۔مقامی بازارمیں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور یہ 270 روپے بڑھ کر 49،070 روپے فی کلو گرام پر پہنچ گیا جو اس کی ریکارڈ سطح ہے ۔ چاندی کے سکوں کی قیمت بھی 30 روپے بڑھ کر وہ اب تک کی اپنی بلندترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔