سوپر اسٹار کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری

   

ممبئی16اگست (آئی اے این ایس) مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ‘وِمل الائچی’ کے اشتہار میں کام کرنے پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ اشتہاری مہم وِمل پان مصالحہ کی بالواسطہ نمائش کے زمرے میں آتی ہے، جس کی فروخت پر مہاراشٹر میں پابندی عائد ہے۔ یہ کارروائی تمباکو اور نکلٹین ملاوٹ والے گٹکے اور پان مصالحہ کی مصنوعات کے خلاف ریاستی ایف ڈی اے کی جاری وسیع تر کارروائیوں کا حصہ ہے۔اطلاعات کے مطابق وجہ بتاؤ نوٹس اجے دیوگن کو جوہو میں ان کی رہائش گاہ اور شاہ رخ خان کو باندرہ میں ان کی رہائش گاہ منّت پر بھیجے گئے ہیں، جبکہ ٹائیگر شراف کو نوٹس ان کی پروڈکشن کمپنی کے ذریعہ فراہم کی گئی ۔ اس ہفتے جاری کیے گئے نوٹس میں ایف ڈی اے نے اداکاروں سے اشتہار میں ان کی شمولیت کی وضاحت طلب کی ہے۔