سوپر سائیکلون ’امپھان‘ قدرے کمزور،لاکھوں کا تخلیہ

,

   

کولکتہ / بھوبنیشور/ نئی دہلی۔ 19 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) سوپر سائیکلون امپھان کچھ حد تک کمزور پڑ کر آج منگل کو شدید نوعیت کی شکل اختیار کر گیا جو قدرے کم نقصان دہ ہوسکتی ہے لیکن پھر بھی اڈیشہ اور مغربی بنگال کی ساحلی اضلاع سے ریاستی حکومتوں کو لاکھوں افراد کو مخدوش علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔ سوپر سائیکلون کی خلیجی بنگال میں 510 کیلو میٹر کی رفتار پائی گئی جو مغربی بنگال کی طرف بڑھتے ہوئے گھٹ گئی ۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے سربراہ ایس این پردھان نے بتایا کہ یہ ہندوستان میں 1999 ء کے بعد دوسری مرتبہ سوپر سائیکلون کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اس لئے تن آسانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اُدھر بنگلہ دیش نے بھی کل رات سے مخدوش علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں کا تخلیہ کرادیا ہے۔