خرطوم: سوڈانی فوج کی شمالی خرطوم میں مسجد پر بمباری میں سات شہری شہید ہو گئے۔ میڈیاکے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ جمہوریت کے حامی وکیلوں کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں کی کمیٹی کی تصدیق شدہ ہے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف سرگرم ایمرجنسی لایئرز کی رپورٹس کے مطابق مسجد پر بمباری اس وقت کی گئی جب نماز کی ادائیگی کے بعد مصلی مسجد سے نکل رہے تھے۔ یہ وکلا پچھلے 19 مہینوں پر محیط اس خانہ جنگی کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ لڑائی ملک کی باقاعدہ فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان جارہی ہے۔