سوڈان: عوامی حکومت کے قیام کیلئے ملک گیر مظاہرے

   

خرطوم ۔ سوڈان کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد نے ملکی نظام عوامی حکومت کو منتقل کرنے کے حق میں مظاہرے کیے اور جلوس نکالے۔ سوڈانی یونین آف پروفیشنل چیمبرز کی اپیل پر خرطوم ٹرین اسٹیشن کے قرب و جوار میں جمع ہونے والے مظاہرین نے حکومت کی منتقلی، آزادی، امن، انصاف اور نئے سوڈان کے متمنی ہونے کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے گلیوں اور راستوں پر ٹائر جلائے۔