اسٹاک ہوم : سویڈن میں تعلیم بالغان کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں تقریباً 10 افراد مارے گئے۔یہ سویڈن میں ہونے والا اب تک کا مہلک ترین حملہ ہے۔ وزیر اعظم نے اسے ملک کے لیے ایک ’دردناک دن‘ قرار دیا۔مقامی پولیس سربراہ روبرٹو ایڈ فاریسٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔ حملہ آور کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے۔حکام نے پہلے کہا تھا کہ اس حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
نائیجیریا میں ایندھن کے 2 ٹینکر پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک
ابوجا : شمال مشرقی نائیجیریا کی ریاست ادماوا میں ایندھن کے 2 ٹینکر پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ملک کی اداماوا ریاست میں یوبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک گیس اسٹیشن پر وجہ کا تا حال تعین نہ ہو سکنے والے ایندھن کے دو ٹینکردھماکے سے پھٹ گئے۔دھماکے میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زخمی ہوئے۔حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملے کو جائے وقوعہ کو روانہ کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔یا درہے کہ گزشتہ ماہ نائجیریا کی نائجر اور اینوگو ریاستوں میں ایندھن کے دو مختلف ٹینکر پھٹنے سے 114 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔