سٹگو کے افسران کے ساتھ مثبت میٹنگ : بولٹن

   

واشنگٹن، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے کہا کہ ونیزویلا کی ملکیت والی امریکہ نشیں تیل کمپنی سٹگو کے حکام کے ساتھ بامعنی بات چیت ہوئی ۔مسٹر بولٹن نے ٹویٹ کیا، ‘‘ سٹگو کے ایگزیکٹو ٹیم کے ارکان کے ساتھ آج دوپہر بہت اچھی میٹنگ ہوئی۔ امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنا جاری رکھ رہا ہے کہ ونیزویلا کے وسائل کے اقتصادی فوائد کا سرقہ نہ کیا جا سکے ۔اس ہفتے کے شروع میں، امریکہ نے اعلان کیا کہ ونیزویلا میں تیل سے متعلق اربوں کی جائداد کو ضبط کر رہا ہے ۔ونیزویلا فی الحال بحران اور بڑے پیمانے پر حکومت مخالف احتجاج کا سامناکررہا ہے۔ اپوزیشن رہنما جوآن گوائیدو نے خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیا ہے ۔ انہیں امریکہ اور کئی دوسرے ملکوں کی حمایت حاصل ہے ۔دریں اثنا مسٹر مادورو کی روس اور چین جیسے کئی ممالک نے حمایت کی ہے ۔