سٹہ کا ریاکٹ بے نقاب، 10 سٹے باز گرفتار

   

حیدرآباد 7 فروری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے سٹے بازی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 10 سٹے بازاروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس پی رادھا کشن راؤ نے کہاکہ 54 سالہ ایم ملیش ساکن ودیا نگر سٹہ آرگنائزر ہے اور وہ دیگر سٹہ بازوں کی مدد سے یہ ریاکٹ چلارہا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ ملیش حیدرآباد و سکندرآباد میں سٹہ چلاتے ہوئے بذریعہ فون سٹہ کی بولی وصول کررہا تھا اور وہ کلیان ممبئی کا سٹہ چلارہا تھا۔ ٹاسک فورس نے دھاوے کے دوران 11 افراد کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے21 ہزار روپئے نقد رقم، سٹہ میں استعمال کئے جانے والے میٹریل کو ضبط کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کے حوالہ کردیا۔