نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سابق آئی پی ایس آفیسر سنجیو بھٹ پرعدالت کا وقت ضائع کرنے کے عوض میں گجرات ہائیکورٹ ایڈوکیٹ اسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں تین لاکھ روپے جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے منگل کو ان کی تین درخواستیں مسترد کر دیں۔ دو رکنی بنچ نے بھٹ کے ایک ہی معاملے پر باربارعدالت عظمیٰ میں درخواستیں دائر کرنے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر یہ حکم جاری کیا۔بنچ نے ان کی تین درخواستوں پر ایک ایک لاکھ روپے (عدالت کا وقت ضائع کرنے کے بدلے ) دینے کا حکم دیا۔یہ مقدمہ منشیات کو غیرقانونی طور پر رکھنے کا غلط الزام لگاکر ایک وکیل کو پھنسانے کے الزام سے متعلق ہے ۔