نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو ’رام سیتو‘کو تاریخی یادگار کا درجہ دینے کی درخواست پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا۔چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی تین رکنی بنچ نے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ وہ بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی کی طرف سے دائر کردہ حلف نامہ پر اپنا جواب داخل کرے جس میں عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ سبرامنیم سوامی نے آج اس عرضی پر جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔ڈیویژن بنچ نے معاملہ کی اگلی سماعت کے لیے 9 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن سوامی نے 2018 میں عرضی داخل کی تھی۔ اس معاملے میں، انہوں نے تقریباً دو سال قبل بھی جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔