سپریم کورٹ نے ریپ اور قتل کیس میں سزائے موت کو کالعدم کردیا

   

نئی دہلی، 8 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو سات سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے ملزم کی موت کی سزا کو منسوخ کر دیا۔ جسٹس وکرم ناتھ، سنجے کرول اور سندیپ مہتا پر مشتمل بنچ نے ملزم دشونت کی فوری رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کیس کے کلیدی حالات کو ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے ۔ بنچ نے 2017 میں چنئی کے موگالی وکم میں ایک سات سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کرنے کے ملزم دشونت کی موت کی سزا کو منسوخ کردیا۔ بنچ نے دشونت کی اپیل کی اجازت دی اور مدراس ہائی کورٹ کے 2018 کے فیصلے کو پلٹ دیا جس نے نچلی عدالت کی موت کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔