نئی دہلی 7 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)شہریت ترمیم قانون (سی اے اے )، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور حالیہ واقعات کے پیش نظر وکیلوں کے ایک گروپ نے منگل کو آئین کی تمہید پڑھی۔سینئر وکیل کامنی جیسوال، سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید، سنجے پارکھ اور پرشانت بھوشن کے قیادت میں وکیلوں کے ایک گروپ نے اعلی ترین عدالت کے احاطے میں اکھٹے ہوئے اور آئین کی تمہید پڑھی۔تمہید پڑھنے کا ان کا مقصد یہ بتانا تھا کہ ملک میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے ۔ وکیلوںنے کسی طرح کی کوئی نعرے بازی نہیں کی۔ وکیلوں کے ذریعہ آئین کی تمہید پڑھنے کا مقصد آئینی اقدار اور اصولوں کو یاد کرنا ہے ۔