سڑک حادثات میں چار افراد کی موت

   

حیدرآباد /12 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے ۔ بالاپور پولیس کے مطابق 40 سالہ محمد خواجہ معین الدین جو پیشہ سے کسان تھا کل یہ شخص موٹر سایئکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے ایک اور موٹر سائکل ٹکرانے کے سبب حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی شخص خواجہ معین الدین علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 69 سالہ ملیش جو شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں رہتا تھا ۔ 10 جون کے دن یہ شخص اپنے علاقہ میں پیدل جارہا تھا کہ موٹر سایئکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 58 سالہ بابو راؤ جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ سکندرآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور یہ شخص ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 66 سالہ ودیا ساگر جو ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ 6 جون کے دن یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔