سڑک حادثہ میں دو افراد بشمول کمسن لڑکا ہلاک

   

حیدرآباد /5 اگست ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میرپیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد بشمول ایک کمسن لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ بالاکرشنا اور 8 سالہ شریاس جو بڑنگ پیٹ علاقہ کے ساکنان تھے ۔ شریاس کرشنا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگیا اور دونوں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس میر پیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔