سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔12 نومبر ( سیاست نیوز) سدا شیو پیٹ ۔ پیٹ بشیرآباد اور ملک پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس سدا شیو پیٹ کے مطابق پرانا شہر کے علاقہ ریاست نگر سے تعلق رکھنے والا نوجوان انور کل سدا شیو پیٹ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ انور اپنے ساتھی محبوب کے ساتھ گلبرگہ گیا تھا اور واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 20سالہ چندرا کانت جو پیشہ سے میڈیکل شاپ میں کام کرتا تھا ، یہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور سڑک پر گرنے کے سبب آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق چاری نامی شخص جو نندی گاما میدک کا ساکن تھا ۔ یہ شخص پیشہ سے آر ایم پی بتایا گیا ہے جو 6 نومبر کے دن موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں کل فوت ہوگیا ۔