سکم:لاچن اور چاٹن سے پھنسے سیاحوں کو نکالنے کی کوششیں جاری

   

گنگٹوک، 5 جون (یواین آئی) سکم کے شمالی حصے میں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہونے والے لاچن اور چاٹن سے پھنسے سیاحوں کو نکالنے کی کوششوں میں مسلح افواج نے جمعرات کو پاکیونگ گرین فیلڈ ایئرپورٹ سے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے نو اہلکاروں کے ساتھ دو ہیلی کاپٹر روانہ کیے ۔سرکاری ذرائع نے گنگٹوک میں یہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی سکم میں جاری آفت پر امدادی کوششوں کی حمایت میں دن کی پہلی پرواز، دو ایم آئی۔41 اور ایم آئی۔39، آج صبح پاکیونگ گرین فیلڈ ایئرپورٹ سے چاٹن کی طرف کامیابی سے روانہ ہوئیں۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں این ڈی آر ایف کے نو اہلکار شامل ہیں، جو اپنے آلات کے ساتھ جاری قدرتی آفات کی امداد کے لیے مدد فراہم کریں گے ۔ ذرائع نے کہا کہ ہیلی کاپٹر بادل چھائے رہنے کے درمیان شمالی ضلع کی طرف اڑے ۔ چہارشنبہ کو پھنسے ہوئے سیاحوں کو ہوائی راستے سے نکالنے کی دو کوششیں ناکام ہوئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل پاکیونگ سے لاچن کی دوری سمندری سطح سے تقریباً 9000 فٹ بلند پر تقریباً 130 کلومیٹر ہے۔