سکم کے سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 26تک پہنچ گئی‘ اب تک لاپتہ 142افرادکی تلاش جاری

,

   

انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ(ائی ایم ڈی) نے کہاکہ اگلے پانچ دنوں تک مانگن ضلع کے زیادہ تر مقامات میں ہلکی سے تیز بارش کے امکانات ہیں۔
گانگوتک۔ اہلکاروں نے جمعہ کی رات میں کہاکہ سکم میں تباہی مچانے والے تیستا ندی میں ائے سیلاب کی ملبے اور کیچڑ سے اب تک سات فوجی جوانوں کے بشمول 26نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں‘ وہیں اب تک لاپتہ 142لوگوں کی تلاش کاکام جاری ہے۔

چہارشنبہ کے اوائل میں بادل پھٹنے سے آنے والے سیلاب نے 25,000سے زیادہ افراد کومتاثر کیاہے‘1200سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور13پل بہہ گئے ہیں اور اس تباہی کے ہمالیائی ریاست میں شدید تباہی مچائی ہے۔

اب تک مختلف علاقوں سے 2413افراد کو بچایا جاچکا ہے‘ اور ریاست بھر میں قائم 22ریلیف کیمپوں میں 6875لوگ پناہ لے ہوئے ہیں جن میں بیشتر کا ملک کے باقی حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیاہے۔

چیف منسٹر پریم سنگھ تامانگ نے مرنے والوں کے افراد خاندان کو چار لاکھ روپئے فی کیس ایکس گریشیاء اور کیمپوں میں پناہ لینے والے تمام کو فوری 2000روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیاہے۔

بدرنگ سے لاپتہ ہونے والے 23 فوجی جوانوں میں سے سات کی نعشیں تیستا کے مختلف نشیبی علاقوں سے برآمد کی گئی ہیں وہیں ایک کو اس سے پہلے بچایاگیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ ماباقی جوانوں کی سکم اور مغربی بنگال کے شمالی حصوں میں جہاں سے تیستا بہتی ہے میں تلاشی کاکام جاری ہے۔

چیف منسٹر نے وزیراعظم نریندر مودی‘ صدر دروپوڈی مارمو اور بعض یونین منسٹران بشمول ہوم منسٹر امیت شاہ سے بات کی ہے۔

متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے شاہ نے ایس ڈی آ رایف کے لئے مرکز کی حصہ داری کی پیشگی رقم کے طور پر44.8کروڑ کی اجرائی کو منظوری دی ہے۔

انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ(ائی ایم ڈی) نے کہاکہ اگلے پانچ دنوں تک مانگن ضلع کے زیادہ تر مقامات میں ہلکی سے تیز بارش کے امکانات ہیں۔