ورنگل بی ایس این ایل آفس میں توڑ پھوڑ ، اسٹیشن کے سامنے احتجاج‘ وزیر اعظم کے خلاف نعرے
حیدرآباد 18 جون ( سیاست نیوز) : ریلوے پولیس کی فائرنگ میں ہلاک نوجوان راکیش کے ارتھی جلوس میں ورنگل میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ ٹی آر ایس و کانگریس کارکنوں نے احتجاج کیا ۔ ورنگل ریلوے اسٹیشن کے سامنے ٹائرس کو آگ لگاکر احتجاج میں حصہ لیا ۔ بی ایس این ایل دفتر میں توڑ پھوڑ مچائی گئی ۔ وزراء نے ارتھی جلوس کو کندھا دیا ۔ مرکزی حکومت کی فوج میں متعارف کردہ ’ اگنی پتھ ‘ اسکیم کے خلاف کل سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں تشدد کے دوران ریلوے پولیس کی فائرنگ میں ورنگل کے نوجوان راکیش کی موت واقع ہوگئی ۔ ٹی آر ایس نے اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ۔ مہلک نوجوان کی ارتھی جلوس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ارتھی جلوس کو ریاستی وزراء ای دیاکر راؤ ، ستیہ وتی راتھوڑ نے کندھا دیا۔ ضلع ورنگل کی نمائندگی کرنے والے ٹی آر ایس کے تمام ارکان اسمبلی ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ دوسرے قائدین نے شرکت کی ۔ ارتھی جلوس میں سیاہ جھنڈوں کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔ ن