سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر تلاشی مہم

   

حیدرآباد14اگست(یواین آئی ) یوم آزادی کے پیش نظر سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں جی آرایف اور آرپی ایف کے اہلکاروں نے تلاشی لی۔کسی ناگہانی واقعہ کو روکنے ریلوے اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارمس سمیت باہر کے علاقہ کی تلاشی لی گئی۔ ریلوے کے مسافرین کے سوٹ کیسس کے بشمول دیگر لگیج کی بھی ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ تلاشی لی گئی۔ساتھ ہی مسافرین سے خواہش کی گئی کہ کسی بھی مشتبہ شخص کی اطلاع پولیس کو دی جائے ۔ساتھ ہی ان کو پولیس ہیلپ لائن، جی آرپی ہیلپ لائن کی تفصیلات سے بھی واقف کروایاگیا۔