سکندرآباد میں اسنوکر پارلر پر ٹاسک فورس کا دھاوا ، سوپر وائزر گرفتار

   

حیدرآباد۔ سکندرآباد کے علاقہ میں اسنوکر پارلر پر دھاوا کرتے ہوئے سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے سوپر وائزر کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر ایم اے جاوید کے مطابق پی جی روڈ سکندرآباد پر واقع اسنوکر ڈین پر دھاوا کیا گیا اور 34 سالہ وینکٹیش کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے اس کارروائی میں سوپر وائزر بشمول دیگر 11 افراد کو بھی حراست میں لے لیا جو اسنوکر پارلر میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق یہ لوگ اَن لاک 3.0 کے قواعد کے خلاف ورزی کررہے تھے اور جو کھیل میں مصروف تھے وہ کووڈ۔19 کی شرائط پر عمل نہیں کررہے تھے اور نہ ہی انہوں نے اپنی چہروں پر ماسک لگایا تھا۔ سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے حراست میں لئے گئے افراد کو پولیس راجگوپال پیٹ کو مزید کارروائی کیلئے حوالے کردیا۔