سکندرآباد میں تشدد کے سلسلہ میں 5 مقدمات درج

   

حیدرآباد : /20 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس نے متھیالماں مندر میں مورتی کو نقصان پہنچانے کے خلاف ہفتہ کو احتجاج کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف 5 مقدمات درج کئے ہیں ۔ پولیس نے کل ہجوم کو مبینہ طور پر ایک مسجد کی طرف بڑھنے سے روکنے کیلئے لاٹھی چارج کیا ۔ اس دوران ہجوم میں شامل بعض شرپسندوں نے پولیس ٹیم پر سنگباری کی جس کے نتیجہ میں 15 پولیس ملازمین اور بعض شہری بھی زخمی ہوگئے ۔ پولیس ٹیموں پر سنگباری ، پولیس عملہ پر حملہ ، آرٹی سی بسوں کو نقصان پہنچانے اور ایک ہوٹل میں توڑپھوڑ کی کوشش کے الزامات کے تحت پولیس نے مونڈہ مارکٹ پولیس اسٹیشن میں چار اور گوپال پورم پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولیس تشدد میں ملوث افراد کی شناخت کی کوشش کررہی ہے ۔ ڈی سی پی نارتھ رشمی پیرومل نے بتایا کہ اجازت کے بغیر یہ احتجاج منظم کیا گیا ۔