سکھوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ، ایک کانسٹبل کی موت

   

کپورتھلا: پنجاب میں کپورتھلا کے سلطان پور لودھی گرودوارہ اکال بنگا میں جمعرات کی صبح نیہنگ سکھوں کے ساتھ جھڑپ میں پنجاب پولس کے ایک کانسٹیبل کی موت ہوگئی اور پانچ پولس اہلکار زخمی ہو گئے ۔مہلوکہ کانسٹیبل کی شناخت جسپال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ، جو سلطان پور لودھی تھے میں تعینات تھے ۔ گردوارہ بیر صاحب کے بالمقابل واقع گرودوارہ اکال بنگا کے کنٹرول کو لے کر دو نیہنگ گروپ گزشتہ تین دنوں سے آپس میں لڑ رہے تھے ۔ جمعرات کی صبح جب پولس نے مان سنگھ کی قیادت والے نہنگ گروپ سے گرودوارہ خالی کرانے کی کوشش کی تو اس کے ارکان نے پولس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک پولس کانسٹیبل ہلاک اور پانچ پولس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ زخمی پولس اہلکاروں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ہتھیاروں سے لیس نہنگوں نے گرودوارے کو اندر سے بند کر دیا ہے ۔ پولس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور نہنگ گروپ سے تجاوزات خالی کرانے کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے ۔