سکھ دشمن فسادات پر مودی کی کانگریس پر تنقید

   

گرداس پور ۔3جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے اُس کے 1984ء سکھ دشمن فسادات کو اور کاشتکاروں کے قرضہ جات کی معافی کے مسئلہ کا استحصال کیا ہے ۔ کانگریس نے کاشتکاروں سے زرعی قرضوں کی معافی کے بلند بانگ دعوے کئے تھے اور بعد میں انہیں دھوکہ دیا ۔ مودی نے کہا کہ پنجاب میں کانگریس کی حکومت ہے اور اس نے بھی کاشتکاروں سے بلندبانگ وعدے کئے تھے جنہیں برسراقتدار آتے ہی فراموش کردیا ۔