سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کرنے والا ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد:ٹاسک فورس ویسٹ زون نے جمعرات بازار میں دھاوا کر کے غیر قانونی سگریٹس فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا اور 16لاکھ مالیتی ممنوعہ سگریٹس برآمد کر لئے۔ پولیس کے مطابق 36سالہ سندیپ سنگھ بویجا ناگپور بھوپال ٹرانسپورٹ چلاتا ہے اور اس کی آڑ میں ممنوعہ سگریٹس کا کاروبار کر رہا تھا۔پولیس نے کہا کہ وہ مختلف برانڈس کے سگریٹس فروخت کر رہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے دھاوا کرکے سندیپ سنگھ کو گرفتار کر لیا اور 16لاکھ مالیتی ممنوعہ سگریٹس ضبط کر لئے۔ ملزم کو شاہ عنایت گنج پولیس کے حوالے کر دیا۔