سیئی اور سابرمتی ندی پر آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے2554 کروڑ روپے منظور

   

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ادے پور کی کوٹڑا تحصیل میں سیئی اور سابرمتی ندی پر آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے 2554.23 کروڑ روپے کے مالیاتی التزام کی منظوری دی ہے ۔مسٹرگہلوت کے اس فیصلے سے پالی اور سروہی اضلاع میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تجویز کے مطابق دریائے سیئی اور سابرمتی پر بنائے جانے والے آبی ذخائر کا پانی پریشرائز پائپ لائن، گریویٹی پائپ لائن اور ٹنل کے ذریعے جوائی ڈیم میں چھوڑا جائے گا۔ آبی ذخائر کی تعمیر مکمل ہونے پر، پالی ضلع کے نو قصبوں (پالی، روہٹ، جیتارن، سومیر پور، بالی، دیسوری، سوجت، رائے پور، مارواڑ جنکشن) کے 560 گاؤں اور ضلع سروہی کے شیو گنج قصبے کے ساتھ ہی 178 دیہات کے لئے پینے کے پانی کا نظام مضبوط ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ سال 2022-23 کے بجٹ میں وزیر اعلیٰ نے پالی اور سروہی اضلاع میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ادے پور کی کوٹرا تحصیل میں سیئی اور سابرمتی ندی پر آبی ذخائر تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔