سیاحوں کی بس کھائی میںگر گئی، 5 افراد جاں بحق

   

اسلام آباد: پاکستان کے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے کا حادثہ دیامر میں شاہراہِ قراقرم پر تھلچی کے مقام پر پیش آیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے کے حادثے میں 12 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور مقامی رضا کار امدادی کارروائیوں کے باعث سیا حوں کو جلد راحت ملی۔زخمیوں اور نعشوں کو کھائی میں گری ہوئی بس سے نکال کر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔