سیاست اور ملت فنڈ سے رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   

آج رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں مقرر ، لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کے لیے سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام دو بہ دو ملاقات پروگرام میں والدین اپنے من پسند رشتے لڑکا اور لڑکی کی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے راست طور پر والدین سے بات چیت کرتے ہوئے انتخاب کرتے ہیں ۔ دو بہ دو ملاقات پروگراموں کی ایک کڑی 149 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 19 اپریل 2026 کو صبح 10 تا 4 بجے دن رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر روڈ پر منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام کی صدارت جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ لڑکا اور لڑکی کی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے کاونٹرس لگائے جاتے ہیں تاکہ والدین ان کاونٹرس پر پہنچ کر اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتہ جن والدین نے گذشتہ پروگرام میں کارڈس بنایا ہے اس کی میعاد ایک سال تک رہے گی ۔ جنہوں نے کارڈ نہیں بنایا ہے کہ اور جو اس پروگرام میں پہلی مرتبہ شریک ہورہے ہیں انہیں اپنے ساتھ لڑکا ہو یا لڑکی کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز رکھنا ہوگا ۔ بائیو ڈاٹا اور فوٹو رجسٹریشن کروانے کے لیے رجسٹریشن فیس 1000 روپئے رکھی گئی ہے ۔ پروگرام میں گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹس ، ایم بی بی ایس ، بی فارمیسی ، ڈی فارمیسی ، ٹکنیشن ، میڈیکل ڈپلوما ہولڈرس ، لیاب ٹکنیشن کے علاوہ ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ اور دیگر تعلیم یافتہ لڑکے اور لڑکیوں کے رشتہ رہیں گے ۔ اس کے ساتھ عقد ثانی ، معذورین اور تاخیر سے شادی کرنے والوں کے علحدہ کاونٹرز رکھے گئے ہیں ۔ دو بہ دو پروگرام میں بھی آن لائن رجسٹریشن کروانے کی سہولت کے ساتھ کمپیوٹرس کی مدد سے والدین کو آسانی مہیا کی گئی ہے ۔ پروگرام کو اندرون ریاست تلنگانہ اور ملک کی دیگر ریاستوں اور بیرونی ممالک میں دیکھنے کے لیے یو ٹیوب ، فیس بک ، سیاست ٹی وی اور دوسرے ذرائع سے دیکھنے کی نشر سہولت رہے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7207244144 ۔ 7207524803 ۔ 9391160364 ۔ 9848004353 پر ربط کریں ۔۔m/b