سیاست شاپنگ دھوم 2018 ء کے پہلے مِنی ڈرا کی قرعہ اندازی

,

   

12 خصوصی اور 62 ترغیبی پُرکشش انعامات، خریداری کیجئے انعامات پایئے
حیدرآباد 8 جنوری (سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2018 ء کے پہلے مِنی ڈرا کی تقریب آج شام دفتر روزنامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوئی۔ مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12 انعامات کے لئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر پہلے انعام کے لئے جناب مصطفی احمد چیف اکاؤنٹنٹ روزنامہ سیاست نے قرعہ نکالا اور سید جلیس (زونی فیملی فیشن اسٹور)، محمد معین (کشش)، محترمہ عمرہ (پولکی) ، محمد راشد (ٹاپ سلیکشن کمپیوٹرس)، محمد منہاج (ڈیورو سلیپ)، حبیب محمود عبدالقادر (بسم اللہ ٹراویلس)، محمد مشتاق (الادھیم ٹراویلس)، جنید (الہادی ٹراویلس)، عبدالعامر (فیوچرس الیکٹرانکس)، محمد سہیل (ڈارلیز آئسکریم) ، شیخ یٰسین (رضوان ڈریسس) نے بھی قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2018 ء کے پہلے مِنی ڈرا میں LED ٹیلی ویژن، ریفریجریٹر، واشنگ مشین، مائیکرو ویواوون، ، مکسر گرائنڈر، ایرکولر، کافی میکر، آئیرن، منی تھیٹر، سینڈوچ ٹوسٹر، گیزر اور واٹر پیوریفائر کے لئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس پہلے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق زونی فیملی فیشن اسٹور، بسم اللہ ٹراویلس، سبحان بیکری، گوپال برادرس، کمل واچ کمپنی، سری رام جویلس اور اساسہ گولڈ و دیگر شورومس کے کسٹمرس سے ہے۔ اس کے علاوہ روزنامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 62 ترغیبی انعامات کے لئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ پہلے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 10 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اس کے علاوہ
siasatshoppingdhoom2018 / www.siasat.com
پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ سیاست شاپنگ دھوم کا دوسرا مِنی ڈرا 17 جنوری بروز جمعرات روزنامہ سیاست کے دفتر پر شام 5 بجے سے منعقد ہوگا۔ شرکت کی عام اجازت رہے گی۔