سیاست و ملت فنڈ کے زیر اہتمام رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   

گڈی ملکاپور میں آج مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کے لیے سیاست و ملت فنڈ سے رشتوں کا دو بہ دو ملاقات پروگرام ہفتہ 13 اگست کو صبح 10 تا 4 بجے شام کنگ پالیس پلر نمبر 67 ، گڈی ملکاپور میں ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ پروگرام ان والدین کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے جن کے لڑکے و لڑکیاں بیرونی ممالک سے روزگار سے منسلک ہیں اور وہ چھٹیوں اور عید کو وطن آئے ہوئے ہیں ۔ رجسٹریشن فیس 500 روپئے رکھی گئی ہے ۔ رجسٹریشن کے لیے والدین کو اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس کی کاپیز اور فوٹوز (لڑکے اور لڑکی ) کے ساتھ رکھنا ہوگا ۔ پروگرام میں گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، بی ڈی ایس ، فارمیسی ، ٹکنیشن ، ڈپلوما ہولڈرس ، عقد ثانی ، معذورین اور تاخیر سے شادی کے لیے کاونٹرس پر والینٹرس رہبری و رہنمائی کریں گے ۔ جو پہلے رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ پروگرام میں والدین کمپیوٹرس کی مدد سے رشتے انتخاب کرسکتے ہیں اور آن لائن رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں تاکہ وہ گھر بیٹھے رشتے دیکھ سکیں ۔ گڈی ملکاپور کے پروگرام میں شہر کے مضافاتی علاقوں سے بھی والدین کو شرکت کرنے کے لیے آر ٹی سی بس کی سہولت حاصل ہے ۔ بیرونی ممالک ، ملک اور تلنگانہ و آندھرا پردیش کے اضلاع میں بھی اس پروگرام کو کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے اور یہ پروگرام یوٹیوب ، فیس بک ، سیاست ٹی وی اور دوسرے ذرائع سے نشر ہونے کے بنا بیرونی ممالک و بیرونی ریاستوں میں مقیم والدین بھی اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کو آسانی پہنچانے میں مددگار ثابت ہورہا ہے ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اس پروگرام میں اپنے ساتھ سنیٹائزر و ماسک ضرور رکھیں ۔ اس کے علاوہ جو لوگ رجسٹریشن کرواچکے ہیں ان والدین کے لیے احاطہ دفتر روزنامہ سیاست میں بھی صبح 10 تا 4 بجے شام روزانہ بائیو ڈاٹاس دیکھنے کی سہولت کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کروانے کے لیے سہولت کا نظم کیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے فون نمبرات 9848004353 ۔ 9391160364 پر ربط کریں ۔۔