سیاست کوئسچن بینک طلبہ کیلئے نہایت فائدہ مند

   

مدنور گورنمنٹ اُردو میڈیم اسکول میں کوئسچن بینک کی تقسیم ، صدر مدرس این ملیشم کا خطاب
بچکندہ ۔10 جنوری ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدنور گورنمنٹ اُردو میڈیم ہائی اسکول میں النور انگلش میڈیم پرائمری اسکول بچکندہ کی جانب سے سیاست ایس ایس سی تلگو کوئسچن بینک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی کے طورپر ہیڈ ماسٹر این ملیشم ، نمائندہ سیاست بچکندہ شیخ محسن نے شرکت کی۔ این ملیشم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ سیاست کی ملی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ انھوں نے طلبہ و طالبات سے کہا کہ جو سیاست کی جانب سے میٹریل فراہم کیا جارہاہے ، یہ کافی مفید ثابت ہوتا ہے ، اس سے بھرپور استفادہ کریں ۔ سیاست ملک کا واحد اخبار ہے ، اخبار رہنے کے باوجود تعلیمی اعتبار سے طلبہ و طالبات کے لئے رہنمائی کرتا آرہا ہے ۔ ہم ادارہ سیاست کے ممنون و مشکور ہیں جنھوں نے ہر سال طلبہ و طالبات کے لئے مفت کوئسچن بینک فراہم کرتا ہے ، یہ قابل تقلید کارنامہ ہے ۔ نمائندہ سیاست حافظ شیخ محسن نے طلبہ و طالبات سے کہا کہ دہم جماعت کی تعلیم اعلیٰ تعلیم کی پہلی سیڑھی ہے ۔ محنت و جستجو سے تعلیم حاصل کریں ، نمازوں کی پابندی اور دعاؤں کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کریںاور موبائیل فون کا بیجا استعمال نہ کریں۔ تعلیم کے دوران موبائیل کا استعمال نقصاندہ ثابت ہوتا ہے ۔ محنت و سچی لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریںاور اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تعلیم انسان کو پروان چڑھاتی ہے ، تعلیم کے بغیر زندگی بیکار ہے ۔ تعلیم کے ذریعہ ہی انسان ترقی کی سمت گامزن ہوسکتا ہے ۔ تمام طلبہ و طالبات ، اسکول اساتذہ نے سیاست کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر جی بچیا ، صبیحہ صدیقہ ، شاھین فاطمہ ، موطل فاطمہ ، سنگیتا کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔