ممبئی: ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن سجاد نعمانی نے کہاکہ ملک میں ان کی موجودہ صورتحال کے لیے صرف اور صرف مسلمان ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ مسلمانوں کے رہنماؤں اور علمائے کرام نے سیاسی شعور پیدا نہیں کیا ہے ۔مسلمان کے دماغ میں انہیں اقلیت بنادیا گیا ہے ،جبکہ ہندوؤں کو سیاسی طور پر اہم بنادیا گیاہے ۔مولانا سجاد نعمانی نے مستقبل کو تابناک قرار دیا ،اس کے لیے انہوں نے جمعیتہ علماء ہندکو نشانہ بنایا اور کہاکہ آزادی کے بعد بلاشرط کانگریس سے اتحاد اور ضم کرلیا جس کی مخالف مولاناابو المحاذمحسن سجادنے دیا۔ انہوں نے کہاکہ جمعیتہ علماء نے ان کی تجویز کو تسلیم نہیں کیا۔مولانا نے بہار میں مسلم۔انڈیپینڈنٹ پارٹی کی تشکیل دے کرتجربہ کیا۔اسمبلی بیرسٹر عمری کی قیادت میں دوسرا مقام حاصل کیاتھا۔ مسلم او بی سی تحریک کے رہنماء شبیر احمد انصاری نے کتاب میں مسلمانوں کے حالات پر جوبحث کی گئی وہ قابل ستائش ہے ،انہوں نے اوبی سی تحریک کے بارے میں تفصیل پیش کی اور کہاکہ 1980 سے جاری تحریک سے مسلمانوں کو تعلیمی،سیاسی اور سماجی سطح پر فائدہ پہنچایا ہے۔
اس لیے میں انہوں نے 1994 میں جاری جی آرکا حوالہ دیا،