سیاہ فام امریکی کی موت۔ واشنگٹن ڈسٹرکٹ میں کرفیو کا نفاذ

,

   

واشنگٹن ڈی سی۔میئر موریال باؤسر نے اتوار 31مئی کی صبح11بجے سے پیر یکم جون کی صبح 6بجے تک سارے شہر میں کرفیو کا اعلان کردیاہے۔ مذکورہ میئر نے اتوار کے روز (مقامی وقت) کی رات میں ٹوئٹر کا سہارا لیا او رکہاکہ ان کا دفتر کام کرے گا

مذکورہ ڈی سی نیشنل گارڈ میٹر و پولٹین محکمے کی مدد کریں گے۔ راتوں رات کا کرفیو اس روز نافذ کیاگیا جب ڈی سی علاقے میں کئی احتجاج بشمول ہارورڈ یونیورسٹی احتجاج پیش ائے او راحتجاجی جارج فلاؤڈکے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے وائٹ ہاوز کی طرف کوچ کررہے تھے۔

علاقے میں تشدد بھڑکانے کی وجہہ سے ویرجنیا گورنر رالف نارتھم نے بھی ریاستی ایمرجنسی کا اعلان کیاہے۔

مقامی وقت کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے علاوہ امریکہ بھر کے40شہروں میں پولیس تحویل کے دوران سیاہ فام امریکی جارج فلاؤڈ کی موت کے خلاف شدید احتجاج کے جواب میں کرفیو نافذ کردیاگیاہے

۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایک اندازے کے مطابق 15ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں 5000نیشنل گارڈس کے ممبرس سرگرم ہیں اور دیگر2000اگر ضرورت پڑتی ہے تو سرگرم ہونے کے لئے تیار ہیں۔

ہائے متحدہ امریکہ میں 25مئی سے احتجاج جاری ہے جب جارج فلاؤڈ ایک46سالہ سیاہ فام امریکی شخص کی منیسوڈا میں پولیس تحویل میں موت ہوگئی تھی۔