سیدر جیپروف کرغستان کے نئے وزیراعظم

   

بشکیک : کرغستان کے صدر سورونبے جین بیکوف نے صدر سیدر جیپروف کو کرغستان کا نیا وزیراعظم مقرر کیا ہے۔ پارلیمنٹ میں دوسری رائے دہی کے موقع پر اُن کی تائید کی گئی۔ بعض ارکان نے خفیہ رائے دہی کے باعث ان کے انتخاب کو ویٹو (رد) کردیا تھا۔ اپوزیشن گروپ کی ہنگامہ آرائی اور سرکاری عمارتوں پر قبضہ کے بعد گزشتہ ہفتہ ہی قطب بیک بورنوف نے بحیثیت وزیراعظم استعفیٰ دے دیا تھا۔ 4 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے۔