سید شاہد مہدی جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے نئے چانسلر مقرر

,

   

جامعہ ہمدرد کے چوتھے چانسلر کے عہدے کےلیے سید شاہد مہدی کو مقرر کیا گیا، وہ ہابیل خوراکی والا سابق سابق چانسلر جامعہ ہمدرد کے جانشین ہیں، جنہوں نے حال ہی میں جامعہ ہمدرد کے حیثیت سے اپنی مدت کار پوری کی ہے، سید شاہد مہدی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تاریخ اور سیاسیات میں ایم اے کیا، اور بعد میں ای اے ایس امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ وہ اس سے قبل مختلف ائینی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، اور انہوں نے مختلف غیر ملکی دوروں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں وہ دہلی ایجوکیشن سوسائٹی اور ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سوسائٹی چیرمین کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں، نیز وہ مختلف حکومتی وغیر حکومتی ادارے نتیٹھ پلان کمیٹی ان ہائیر ایجوکیشن کے رکن کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں۔

جامعہ ہمدرد کے ذمہ داران و متعلقین کو امید ہے کہ انکا انتخابات جامعہ کےلیے خوش آئند ثابت ہوگا، اور ان کے ذریعے جامعہ کو ترقی کی نئی راہ ملے گی، ان کے انتخاب پر مختلف لوگوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔