سیف شیر کی طرح اندر گیا اور شیر کی طرح باہر نکلا، شیو سینا کی شائنا این سی کا ریمارک

   

ممبئی: شیو سینا کی رہنما شائنا این سی نے اداکار سیف علی خان کی ہمت کی تعریف کی، جو پانچ دن اسپتال میں رہنے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال سے باہر آئے ۔ شائنا کا یہ بیان بی جے پی رہنما نتیش رانے کے اس متنازعہ تبصرے کے بعد آیا جس میں انہوں نے سیف علی خان کو “کچرا” قرار دیا تھا۔شائنا این سی نے سیف علی خان کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیف علی خان شیر کی طرح اپنی ریڑھ کی ہڈی کے قریب دھسے ہوئے چاقو کے ساتھ اسپتال میں داخل ہوئے اور اب اپنے 8 سالہ بیٹے کے ساتھ فخر کے ساتھ شیر کی طرح واپس آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “یہ حیرت کی بات ہے کہ ان کی زندگی بچنے پر خوش ہونے کے بجائے ، کچھ لوگ میڈیا اور سیاسی طبقے میں پولیس فورس پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب شیو سینا کے سنجے نروپم نے سیف کی جلد صحت یابی پر سوال اٹھایا اور بی جے پی کے نتیش رانے نے سیف علی خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوا کہ حملہ آور اسے لے جانے آیا تھا۔