سیلز، پرچیز اور پراجکٹ مینجمنٹ کے شعبے میں سعودی ایزیشن کا آغاز

   

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ’ سیلز، پرچیز اور پراجکٹ مینجمنٹ کی سعودی ایزیشن کا آغاز اتوار 24 دسمبر سے ہوگیا۔میڈیا کے مطابق مہلت ختم ہونے کے بعد وزارت نے اس کا اعلان کیا ہے۔وزارت کے مطابق سیلزپروفیشن کی لوکلائزیشن ان اداروں کیلئے 15 فیصد ہے جو سیلز کے شعبہ میں پانچ یا اس سے زیادہ کارکنوں کوملازمت دیتے ہیں۔ سعودی ایزیشن کے تحت آنے والے پروفیشن میں ہول سیلز منیجر، ریٹیل سیلز منیجر، سیلز اسپیشلسٹ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ڈیوائسز سیلز اسپیشلسٹ اور سیلز ریپریزینٹو شامل ہیں۔ وزارت نے بتایا اتوار تک پچاس فیصد سعودی ایزیشن پروکیورمنٹ پروفیشن میں نافذ ہوگئی۔ ان میں سب سے نمایاں پر چیزنگ منیجر، پر چیزنگ ریپریزینٹو، کنٹریکٹ منیجر، ٹینڈر اسپیشلسٹ اور پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ شامل ہیں‘۔وزارت کے فیصلے میں پہلے مرحلے میں پراجکٹ مینجمنٹ کے پروفیشن کی 35 فیصد لوکلائزیشن شامل ہے۔ ان میں سب سے زیادہ نمایاں منیجر آف پراجکٹ مینجمنٹ اسپیشلٹ، پراجکٹ منیجر، پراجکٹ مینجمنٹ آفس ا سپیشلسٹ، کمیونیکیشن پروجیکٹ منیجر اور بزنس سروسز پروجیکٹ منیجر شامل ہیں۔