سیلفی بھی ناکام ، اکشے کمار روپڑے

   

ممبئی ۔ اکشے کمار لائیو پروگرام میں اپنی انجہانی والدہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔ٹاک شو میں یکے بعد دیگر ناکام فلمیں دینے سے متعلق میزبان کے سوال پر اکشے کمار والدہ کو یادکرکے رو پڑے۔اکشے کمار نے کہا کہ ان کی والدہ کا ایک بہت مشہور جملہ تھا جو انہیں آج بھی یاد ہے کہ ’فکر نہ کرو بابا جی تمہارے ساتھ ہیں‘۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی تمام فلموں کی ناکامی نے اکشے کو مایوس کیا اور اب سیلفی کی رپورٹ بھی اچھی نہیں ہے ۔