سیلفی دینا مہنگا پڑا، تلنگانہ کے وزیر کاسونے کاکڑا چوری

   

حیدرآباد۔ 15فروری (یو این آئی) تلنگانہ کے ریاستی وزیر کے ہاتھ کا سونے کا کڑا چوری ہوگیا۔ ریاستی وزیر سیاحت وی سرینواس گوڑ محبوب نگر ضلع کے دیورکدرہ منڈل میں شادی کی تقریب میں شریک تھے ۔اس تقریب میں ریاستی وزیر کے ساتھ سیلفی لینے ہجوم امڈ پڑا۔انہوں نے اپنے حامیوں کو سیلفی تو دے دی لیکن کسی نے ان کے کڑے کو اڑا لیاجس سے انھیں کافی عقیدت تھی۔انہوں نے پولیس پر برہمی ظاہر کی اور ہدایت دی کہ اس کڑے کو ڈھونڈا جائے ۔