سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

   

حیدرآباد ۔ سیلفی لینے کا شوق ایک نوجوان کی جان لینے کا سبب بن گیا جب وہ نلگنڈہ ضلع کے کیتھے پلی منڈل میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک تصویر بنانے کی کوشش کے دوران حادثاتی طور پر موسی ندی میں گرگیا ۔ متوفی کی 22 سالہ پی سائی کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے جو نکریکل میںشیواجی نگر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ سائی اور اس کے تین دوست موسی ندی پراجیکٹ کو گئے تھے تاکہ دو دن قبل دو دروازے کھول کر خارج کئے گئے پانی کا نظارہ کرسکیں۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ موسی ندی کے نشیبی حصے میں بالکل کنارے سے ایک تصویر لینے کی کوشش کر رہا تھا کہ حادثاتی طور پر پانی میں گر کر غرقاب ہوگیا ۔ کیتھے پلی پولیس کو اس کے دوستوں نے مطلع کیا ۔ پولیس فوری وہاں پہونچ گئی اور تلاشی مہم شروع کی گئی ۔ آدھے کیلومیٹر کے فاصلے پر نعش چٹانوں میں پھنسی ہوئی پائی گئی ۔ نعش نکال لی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔