سیلنگ مقابلوں سے قبل فوجی عہدیداروں نے حسین ساگر کی صفائی کی

   

فلمسٹار سدھیر کمار کی شرکت، گورنر کل افتتاح کریں گی
حیدرآباد۔11 ۔اگست (سیاست نیوز) حسین ساگر میں ای ایم ای سیلنگ اسوسی ایشن اور لیزر کلاس اسوسی ایشن آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سیلنگ مقابلوں سے قبل حسین ساگر کی صفائی کا اہتمام کیا گیا۔ فوجی عہدیداروں نے تلگو فلمسٹار سدھیر کمار کے ہمراہ حسین ساگر کی صفائی کی مہم میں حصہ لیا۔ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت حسین ساگر کی صفائی اور عوام میں شعور بیداری کے لئے یہ مہم چلائی گئی۔ عہدیداروں نے کہا کہ حسین ساگر نہ صرف حیدرآباد بلکہ دیگر علاقوں کے عوام کیلئے اہم تفریحی مرکز ہے جس کی صفائی پر توجہ دی جانی چاہئے۔ فلسٹار سدھیر کمار نے سیلنگ اسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم سے عوام میں شعور بیدار ہوگا۔ اسوسی ایشن کا نیشنل کلینک 12

اگست کو ختم ہوگا

کی جانب سے ارجن ایوارڈ یافتہ کیپٹن راجیش چودھری کی قیادت میں کوچنگ کیمپ منعقد کیا گیا ۔ 13 تا 20 اگست حیدرآباد سیلنگ ویک 2021 ء کا اہتمام کیا جائے گا جس کا افتتاح گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن کریں گے۔ حسین ساگر سے متصل ای ایم ای سیلنگ کلب میں نیشنل ججس اینڈ میزرس کلینک کا اہتمام کیا گیا تھا۔ بریگیڈیئر جی ایس جلکا اور بریگیڈیئر جگدیش سنگھ کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔