سیمنز ایکسلریٹر کیلئے چار ایکو سسٹم پارٹنرز کا اعلان

   

نئی دہلی: سیمنز لمیٹڈ نے اپنے سیمنز ایکسلریٹر پلیٹ فارم کے لیے ایک اہم سنگ میل کو نشان زد کیا ہے جس میں متعدد صنعتوں جیسے فوڈ اینڈ بیوریج، ڈیٹا سینٹرز، کمرشل بلڈنگز، پاور یوٹیلیٹیز اور دیگر میں ہندوستان سے متعلقہ 100 ڈیجیٹل استعمال اور حوالہ جات شامل ہیں۔کمپنی نے آج یہاں جاری بیان میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیمنز ایکسلریٹر ایک کھلا اور بڑھتا ہوا ڈیجیٹل کاروباری پلیٹ فارم ہے جس میں سیمنز اور تصدیق شدہ تھرڈ پارٹیز کی جانب سے ڈیجیٹل اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) ٹیکنالوجیز پیشکشیں (سافٹ ویئر، ہارڈویئر اور ڈیجیٹل خدمات) شامل ہیں۔ سیمنز ایکسلریٹر پورٹ فولیو کا ایک حصہ انڈسٹریل آپریشنز ایکس ہے جو انڈسٹریل پیداوار کو خود کار کرنے اور بلڈنگ ایکس۔ جو بلڈنگ آپریشنس کو ڈیجیٹل بنانے ، منظم کرنے کے لئے ایک اسکیل ایبل ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے ، کو چلانے کے لئے ایک کھلا اور انٹرآپریبل پورٹ فولیو ہے ۔ٹاٹا کنسیلٹنسی سروسز ( ٹی سی ایس)، کانسیپٹ انجینئرز، سیفکس ٹکنولوجیز اور سونک بولٹ ٹکنولوجیز کو سیمنس ایکسلریٹر ایکو سسٹم پارٹنرز کے طورپر اعلان کیا گیا ہے ۔ ٹی سی ایس ، سیمنس ایسلریٹر کے پارٹنر کے طورپر کنیکٹڈ ڈیجیٹل انٹرپرائزز کے مکمل سولیوشن فراھم کرنے کے مشاورت عمل کے ذریعہ صارفین کے ساتھ جڑے گی۔