محبوب نگر ۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عبدالواسع فرزند جناب محمد عبدالمجیب (اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست محبوب نگر) نے پیر کے دن انڈیا ناویزلین یونیورسٹی شکاگو، امریکہ) سے ایم ایس (ان ڈاٹا انالائٹکس) کی ڈگری حاصل کرلی۔ محمد عبدالواسع جو ممتاز صحافی و شاعر جناب محمد عبدالعزیز عزیزؔ مرحوم، ایڈیٹر ’تعمیر‘ کے پوترے ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم انٹرمیڈیٹ تک محبوب نگر میں حاصل کی۔ انجینئرنگ کی ڈگری حیدرآباد میں اعلیٰ نشانات کے ساتھ مکمل کی اور 2024 میں اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ روانہ ہوئے۔ ان کے کامیاب تعلیمی سفر کی تکمیل پر ان کے تایا جناب محمد عبدالحئی رٹائرڈ یم آر او محمد عبدالبصیر خالد انجینئر، چچا محمد عبدالمتین کے علاوہ جناب محمد معراج فہیم سی ای او تلنگانہ انوویشن سیل، محمد ظہور الدین انجینئر، (یوکے) دیگر رشتہ دار، دوست احباب اور صحافیوں نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔