سینئیر صحافی سید محمد عبدالقدیر کا انتقال

   


حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( راست ) : حیدرآباد کے بے باک صحافی اور سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست سید محمد عبدالقدیر ( عزم ) ولد سید محمد وزیر مرحوم کا طویل علالت کے بعد قلب پر شدید حملہ کے سبب 7 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ مرحوم 77 سال کے تھے ۔ نماز جنازہ مسجد ابوالحسنات ، کالے پتھر نیو روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین قادری چمن فلک نما قبرستان میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزند سید شاہ رخ سے فون نمبر 8106657358 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔ ان کے انتقال پر سیاست انتظامیہ اور اسٹاف نے اظہار تعزیت کیا ۔ اس موقع پر نمائندہ سیاست برائے نیوزی لینڈ جناب سید مجیب نے سید محمد عبدالقدیر عزم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بے باک صحافی تھے جنہوں نے صحافت کی دنیا میں گرانقدر خدمات انجام دیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے ۔ آمین ۔۔