سیول سرویز امتحانات ، عمر کی حد میں تبدیلی ممکن نہیں :حکومت

   

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ حکومت نے سیول سروسز امتحانات کے سلسلے میں کوششوں کی تعداد اور عمر کی حد کے موجودہ دفعات کو تبدیل کرنا ممکن نہیں پایا ہے۔لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، وزیر مملکت برائے پرسنل سنگھ نے کہا کہ کووڈ19 کی وجہ سے سیول سروسز کے امتحان کے امیدواروں کو عمر کی حد میں نرمی اور ایک اضافی کوشش دینے کا معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے رٹ کے ذریعے ہے۔ کچھ امیدواروں کی درخواستیں آئی تھیں۔انہوں نے کہا،اس معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بنیاد پر غور کیا گیا اور سیول سروسز کے امتحانات کے سلسلے میں کوششوں کی تعداد اور عمر کی حد کی موجودہ دفعات کو تبدیل کرنا ممکن نہیں پایا گیا۔سنگھ نے کہا کہ تاہم، اسٹاف سلیکشن کمیشن ( ایس ایس سی ) کی بھرتی کا سلسلہ وبائی مرض کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے لہذا جن امتحانات کے لیے 2022 میں اشتہارات جاری کیے جا رہے ہیں،ایس ایس سی نے عمر کے تعین کے لیییکم جنوری 2022 کو اہم تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کورونا کی وجہ سے دوسال کے ضائع ہونے کی وجہ سے عمر کی حد میں تبدیلی کی مانگ سامنے آئی ہے ۔