سیٹلائیٹ نے چین کے زیرآب فوجی اڈے کا پتہ چلا لیا

   

دبئی:امریکہ کے ایک مصنوعی سیارے نے چین کے ایک زیر زمین زیرآب فوجی اڈے کا پتا چلا کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ عجیب اتفاق ہے کہ سیٹلائٹ نے چین کے زیر زمین فوجی اڈے کی تصاویر اس وقت لیں جب ایک جوہری آبدوز جنوبی بحیرہ چین میں ایک جزیرے پر موجود اڈے کے اندر اتر رہی تھی۔اس نایاب منظر میں ایک چینی آبدوز کو بحیرہ جنوبی چین کے جزیرے ہینان پر زیر زمین اڈے کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ امریکی ’’پلاٹ لیبز‘‘ امیجنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے مصنوعی سیارہ کے ذریعہ کھینچی گئی اس تصویر کو سب سے پہلے ریڈیو فری ایشیاء کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع کیا گیا تھا اور اس پر ردعمل کی لہر دیکھنے میں آئی ہے۔