سیٹ ون پر روزگار پر مبنی جواہرات کا تربیتی کورس

   

حیدرآباد۔ 9 جنوری (پریس نوٹ) روزگار پر مبنی جیمس کرافٹ اینڈ جیمالوجی (جواہرات کی شناخت اور کٹنگ) پر سہ ماہی کورس کا یکم فروری سے سیٹ ون سنٹر، پرانی حویلی عظمت جاہ پیالیس پر آغاز کیا جارہا ہے۔ تربیت کی تکمیل کے بعد حکومت تلنگانہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا جو ملک اور بیرون ممالک میں مصدقہ مانا جاتا ہے۔ ساتویں جماعت کامیاب یا 16 سال سے زائد عمر کے خواہش مند استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8801488802 یا سیٹ ون سنٹر عظمت جاہ پیالیس، پرانی حویلی پر راست ربط کریں۔