سی او وی ائی ڈی ٹائمز۔فلمی ستارے احتیاطی تدابیر پر زوردیتے ہوئے۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔تلگوفلمی صنعت کے بڑے ستاروں نے مہلک کرونا وائرس کی وباء سے ہونے والے اثرات کے متعلق شعور بیداری مہم چلائی اور لوگوں سے استفسار کیاکہ وہ گھر کے اندر رہیں۔

مذکورہ میگا اسٹار جس میں چرنجیو ی‘ ناگر جنا اکیننیی‘ سائی دھرم تیجا اور ورون تیج کونڈیلا شامل ہیں۔ انہوں نے ایک مختصر میوزیک ویڈیو پیش کیاہے۔

میوزیک ڈائرکٹر کوٹی کی ٹیم نے کرونا وائرس پر ویڈیو ریکارڈ کیاہے۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہورہا ہے

https://www.youtube.com/watch?v=c3wKSGrp69s&feature=emb_title

درایں اثناء اداکارہ کٹرینہ کیف اور دپیکا پدکون نے بھی اپنے کوارئنٹائن زندگی کا ایک ویڈیو شیئر کیاہے جس میں وہ گھر کی صفائی‘ پکوان اور برتن دھوتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

شعور بیداری مہم میں حصہ لیتے ہوئے بھائی سلمان خان نے بھی توجہہ دلائی ہے کہ عوام کس طرح غفلت برت رہی ہے اور عوامی صحت پر اس کا کیااثر پڑے گا۔

اس ویڈیو میں وہ مشکل وقت میں سماجی دوری اور گھر میں رہنے کی اہمیت کے متعلق بات کررہے ہیں