سی ایچ جے رام قتل کیس حیدرآباد منتقل

   

حیدرآباد ۔ /6 فبروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آر پی ٹھاکر نے مشہور صنعتکار اور ایکسپریس ٹی وی کے منیجنگ ڈائرکٹر سی ایچ جئے رام کے قتل کیس کو حیدرآباد منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ /31 جنوری کو راکیش ریڈی نے جئے رام کو مبینہ طور پر اپنے مکان واقع جوبلی ہلز میں قتل کرکے نعش کو مشرقی گوداوری منتقل کیا تھا جس پر آندھراپردیش پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے راکیش ریڈی کو گرفتار کرلیا تھا ۔ تفتیش کے دوران حیرت انگیز انکشافات ہوئے تھے جس میں تلنگانہ پولیس سے تعلق رکھنے والے دو پولیس عہدیدار بشمول اے سی پی ابراہیم پٹنم ملاریڈی اور انسپکٹر نلہ کنٹہ سرینواسلو کے ناموں کا انکشاف ہوا تھا ۔ آندھراپردیش پولیس نے اس کیس کی فائیل کو تلنگانہ پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔